• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہینے میں 500سے کم کا موبائل میں لوڈ کرانے پر ٹیکس نہیں لگے گا، اٹارنی جنرل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے موبائل کمپنیوں کی زائد ٹیکس وصولی روکنے سے متعلق قانون سازی کیلئے اٹارنی جنرل کی مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔اٹارنی جنرل انور منصور نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی کہ 500یا اس سے کم کا موبائل بیلنس استعمال کرنے والوں پرکوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائیگا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے موبائل کمپنیوں کی طرف سے زائد ٹیکس وصولیوں کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے زائد ٹیکس وصولی روکنے کیلئے ابھی تک قانون سازی نہیں کی گئی۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 500یا اس سے کم کا موبائل فون بیلنس استعمال کرنے والوں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائیگا، 500سے زائد پر ٹیکس عائد ہوگا، قانون سازی کیلئے مزید مہلت دی جائے۔عدالت نے اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔
تازہ ترین