آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات6؍ ربیع الاوّل 1440ھ 15؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائن الیون کے موقع پر اپنی تقریر میں تقریباً ان سات ہزار فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے دہشت گردی کا راستہ روکنے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز گیارہ ستمبر 2001 کے ان’ ہیروز‘کو خراج عقیدت پیش کیا، جو فلائٹ 93 پر سوار تھے۔

پرواز کے دوران القاعدہ کے ہائی جیکروں نے طیارے پر قبضہ کر لیا اور وہ اسے واشنگٹن لےجا کر کیپیٹل ہل سے ٹکرا نا چاہتے تھے۔

طیارے پر سوار 40 مسافر اور عملے کے ارکان دہشت گردوں کے اس خوفناک اور تباہ کن منصوبے کی راہ میں دیوار بن گئے اور طیارے کے اندر مسافروں اور دہشت گردوں میں لڑائی شروع ہو گئی۔

اس دوران طیارہ اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور وہ ریاست پنسلوانیا کے ایک قصبے شانکس ول کے قریب ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔ جس سے اس پر سوار 40 مرد اور خواتین اور عملے کے ارکان ہلاک ہو گئے ۔ انہوں نے اپنی جان قربان کرکے کیپیٹل ہل کو تباہ ہونے سے بچا لیا۔

جس جگہ طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، اس مقام پر ایک یاد گار قائم کی گئی ہے۔ وہاں ہونے والی ایک یادگاری تقریب میں صدر ٹرمپ بھی شریک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ طیارے کے عملے اور مسافروں نے اکھٹے ہو کر دہشت گردوں کو ناکام بنانے کا فیصلہ کیا۔

اور وہ اپنی آخری سانسوں تک دشمنوں سے لڑتے رہے۔ اور انہوں نے دہشت پھیلانے والی قوتوں اور ان کے خوفناک منصوبے کو شکست دے دوچار کر دیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

ویڈیو رپورٹس سے مزید
اہم خبریں سے مزید
دنیا بھر سے سے مزید