وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمے دارانہ سرگرمیوں کا سخت نوٹس لے کر وضاحت کے لیے پاکستان طلب کر لیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمے دارانہ سرگرمیوں کا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا سے پتا چلا، جس کے بعد معاملے کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نوٹس میں لایا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے ہائی کمشنر سے تحریری جواب طلب کرنے اور اسلام آباد طلب کرکے وضاحت لینے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمشنرصاحب زادہ احمد خان کو ایک تقریب میں مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا تھامگر جب انہیں خطاب کے لیے بلایا گیا تو انہوں نے تقریب کی نظامت شروع کردی۔