• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام درخواستیں مسترد، مسلم لیگ ن سے نواز کا نام نہیں ہٹے گا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ مسلم لیگ ن کے نام سے سے ن مائنس نہیں ہو گا، مسلم لیگ ن کی پارٹی رجسٹریشن منسوخ نہیں ہو گی،مسلم لیگ ن کے نام اور رجسٹریشن کے خلاف دائر چاروں درخواستیں مسترد ہوگئیں ، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،نواز شریف کے نام سے رجسٹڑڈ مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخی کی درخواستیں پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور،ابرار حسین رضا،ریئس عبدالوحید اور مخدوم نیاز انقلابی نے دائر کی تھیں ، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایک نا اہل اور سزا یافتہ شخص کے نام سے پارٹی کی رجسٹریشن ختم کی جائے اور پارٹی کا نام تبدیل کیا جائے،الیکشن کمیشن نے 10 ستمبر کو ن لیگ کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن میں انتخابات میں یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی درخواست پر سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن نے درخواست پر اعتراضات لگا کر فاروق ستار کو نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی،ممبر الیکشن کمیشن عبدالغفار سومرو اور الطاف ابراہیم پر مشتمل بنچ نے درخواست پر سماعت کی، فاروق ستار نے موقف اپنایا کہ2018کے انتخابات میں پیسے سے ووٹ خریدے گئے ، رکن پنجاب نے اعتراض لگایا کہ فاروق ستار کی درخواست درست طریقے سے ڈرافٹ نہیں کی گئی ، ،ثابت کیسے کریں گے کہ امیدوارنے پیسے کا استعمال کیا گیا، درخواست میں مخصوص حلقوں کی نشان دہی کریں، جنرل بات نہ کریں ، الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کو نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی،الیکشن کمیشن نے این اے 89 سرگودھا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے سے متعلق درخواست پر کامیاب امیدوار محسن شاہ نواز رانجھا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین