• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی راہداری کے منصوبے مقررہ وقت پرمکمل کریں گے، خسرو بختیار

وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کاکہنا ہےکہ اقتصادی راہداری کے منصوبے مقررہ وقت پرمکمل کریں گے ،ان میں دنیا بھر کے سرمایہ کار حصہ لیں،ایم ایل ون کی تکمیل سے ریلولے کی اسپیڈ 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی ۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی صدارت میں چینی حکام کے ساتھ اقتصادی راہداری کے ترقیاتی جائزےکا 56واں اجلاس ہوا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نےکہا کہ سی پیک کےبارے میں میڈیا منفی پروپیگنڈاکررہاہے ، اقتصادی راہداری کے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کریں گے ۔

خسرو بختیار نے کہا موٹروے اور اورنج ٹرین کے بجائے ایم ایل این ون زیادہ اہم ہےجس کے لیے 9 ارب ڈالر درکار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت نیا سوشل اکنامک ورکنگ گروپ بنایا ہےجبکہ چینی حکام سے ملاقات میں ایم ایل ون منصوبے میں سرمایہ کاری کے لیے تجاویز پیش کریں گے ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ گوادر کو مثالی منصوبہ بنائیں گے کیونکہ دنیا میں 80 فیصد تجارت بحری راستوں سے ہوتی ہے۔

تازہ ترین