• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے کسی شہر میں کراچی جیسے حالات نہیں ،راناثنااللہ

Latest News
لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے کسی شہر میں کراچی جیسے حالات نہیں صرف چند لوگ شام گئے تھے ، پاکستان میں داعش کا کوئی منظم نیٹ ورک موجود نہیں ۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہپنجاب میں قانون نافذ کرنےوالےادارےبہترین انداز میں کام کررہے ہیں،کچے کے علاقوں میں بھییہ ادارے کارروائی کریں گے ۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ داعش کے تنظیمی ڈھانچے سے متعلق حکومت کے سامنے شواہد نہیں آئے۔یقینی بنایا گیا ہے کہ پاکستان میں داعش کی سرگرمیاں نہ پھیلیں۔پاکستان سے صرف چند لوگ شام گئے ہیںجبکہ کئی افراد کو پیشگی کارروائی کرکےشام جانے سے روک دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب سے کہہ دیاہے وہ محض بیلنس کرنے کے لئے کارروائیاں نہ کرے، اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔
تازہ ترین