• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران کی امن خواہش کا خیرمقدم، پاکستان کیلئے سبق، دہشت گرد کسی کے مددگار نہیں، عبداللہ عبداللہ

کابل (جنگ نیوز )ا فغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے وزیر اعظم عمران کی امن خواہش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطے میں کسی بھی حکومت، بشمول پاکستان، کے لیے سبق یہ ہے کہ انتہاپسند اور دہشت گرد عناصر طویل مدت میں کسی بھی ملک کے مفاد میں مدد گار ثابت نہیں ہوں گے، پاک ،افغان تعلقات میں چیلنجز کا مقابلہ ملکر کریں گے، امریکا اور طالبان کےبراہ راست رابطوں کا مقصد افغان حکومت سے بات چیت کیلئے دباو ڈالنا ہے ،انھوں نےبرطانوی نشریاتی ادرے سے گفتگو کےدوران انھوں نے کہا کہ ایسے عناصر اپنی حکومت چاہتے ہیں، اور وہ بالآخر کسی بھی ملک کے اٹھ کھڑے ہوں گے،عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ ’عمران خان نے پاکستان کا وزیرِ اعظم بننے کے بعد کہا ہے کہ وہ خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں اور ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ ’دونوں ملکوں کے تعلقات میں چیلنجز ہیں، لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم مل جل کر کام کر کے ان کا مقابلہ کر سکیں گے، لیکن یہ صرف دونوں طرف سے مخلصانہ تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے ،کیا بھارتی فوجیوں کی افغان سرزمین پر موجودگی مددگار ثابت ہو گی؟افغان چیف ایگزیکٹیو نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کی طرف سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعاون بہت مددگار ثابت ہوا ہے، اور کسی حد تک دفاعی امور پر بھی تعاون ہوا ہے، لیکن افغان سرزمین پر بھارتی فوجیوں کی موجودگی پر کبھی بات چیت نہیں ہوئی ،انھوں نے تسلیم کیا کہ امریکا اور طالبان کے مابین رابطے ہوئے ہیں، لیکن ان کا مقصد طالبان پر افغان حکومت سے بات چیت کرنے کے لئے دباؤ ڈالنا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر طالبان جمہوری عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔

تازہ ترین