• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 20اکتوبر تک ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وسیم رفیق نے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف دائر دس ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 20اکتوبر تک ملتوی کر دی، وزیراعظم کیخلاف یہ دعویٰ حنیف عباسی نے دائر کیا تھا، دعویٰ میں حنیف عباسی کا موقف ہے کہ عمران خان نے مختلف مواقعوں پر اپنی تقاریر میں مجھے مسٹر ایفی ڈرین کہتے ہوئے منشیات فروشی کے الزامات عائد کئے جس سے میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا، گزشتہ روز حنیف عباسی اور ان کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی، اسی طرح عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کیخلاف دائر دس ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت بھی 20اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی یہ دعویٰ بھی حنیف عباسی نے انہی الزامات کے تحت دائر کیا ہے۔ 
تازہ ترین