• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج پطرس بخاری کا 120واں یومِ پیدائش منایا جائے گا

لندن (نیوز ڈیسک) اردو کے معروف مزاح نگار، شاعر اور مترجم پطرس بخاری کا 120واں یوم پیدائش یکم اکتوبر کو منایا جائے گا۔ انگریزی ادب کے اردو تراجم کرنے میں منفرد مقام رکھنے والے پطرس بخاری کا اصل نام سید احمد شاہ تھاجن کا شمار پاکستان کے صف اول کے مزاح نگاروں میں ہوتا ہے۔ پطرس نے انگریزی ادب پاروں کے اردو میں تراجم کر کے بہت نام پیدا کیا جن کے مضامین ان کی مزاحیہ طبیعت کے آئینہ دار ہیں۔ پطرس یکم اکتوبر 1898کو ایک کشمیری خاندان کے گھر میں پیدا ہوئے بعد ازاں انہوں نے انگریزی ادب میں ایم اے کیا اور اول پوزیشن حاصل کی۔ وہ تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہے اور ریڈیو میں بحیثیت کنٹرولر جنرل بھی خدمات سرانجام دیں۔ انہیں 1949میں اقوام متحدہ میں پاکستان کا نمائندہ مقرر کیا گیا اور وہ 1954تک اس عہدے پر فائز رہے۔ پطرس بخاری 5 دسمبر 1958کو حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث اپنے لاتعداد چاہنے والوں کو چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئے تاہم ادب میں اپنی خدمات کی بدولت آج بھی زندہ ہیں۔

تازہ ترین