• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فالودے والے کا اکاؤنٹ سیز،پی پی سے امتیازی سلوک جاری، معاملہ جوڑنے کی کوشش کی گئی،سعید غنی

کراچی(مانیٹرنگ سیل، صباح نیوز)فالودے والے کا اکاؤنٹ سیزکر دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے اپنے ردعمل میں رہنماء پی پی سعید غنی نے کہا ہے کہ پی پی سے امتیازی سلوک جاری ہے،فالودے والے کا معاملہ بھی ہم سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔ ادھر، ایف آئی اے نے اکاؤنٹ منجمد کرکے نجی بینک کے 5افسران کو بینک سرکل میں طلب کرلیا ہے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق، ایف آئی اے حکام نے فالودہ فروش کا اکاونٹ منجمد کرادیا اور ساتھ ہی اکاونٹ کھلوانے اور رقم منتقلی کی الگ الگ تفتیش کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ فالودہ فروش کے اکائونٹ کی عدالت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی اور ایف آئی اے الگ الگ تفتیش کرے گی۔فالودہ فروش عبدالقادر کے نام پر جعلی اکائونٹ کھولنے والے بینک افسران کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، رقم منتقلی پر منی لانڈ ر نگ کا مقدمہ کس پر ہوگا، اس حوالے سے قانونی ماہرین سے رائے طلب کرلی گئی ہے۔ دوسر ی جانب، سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کراچی میں فالودہ فروش کے اکاؤنٹ سے نکلنے والے 2ارب 25کروڑ روپے کا معاملہ بھی پیپلزپا رٹی کی طرف مو ڑنے اور اکا ؤنٹ کو منی لا نڈرنگ کی بجا ئے ٹریڈ اکا ؤنٹ بنا نے کی کو شش کی جا رہی ہےجو کہ سرا سر نا انصافی ہے۔
تازہ ترین