کوئٹہ (این این آئی ) حکومت کی تبدیلی اور نئے پاکستان کے دعوؤں کے باوجود گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھل نہ سکے جبکہ پنجاب ،سندھ اور خیبر پختونخوا کے گورنر ہاؤسز میں مرد وخواتین اور بچوں کے سیر وتفریح کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے باضابطہ طورپر اتوار کا دن مختص کیا ہے مگر بلوچستان کے عوام گورنر ہاؤس کوئٹہ کی سیر وتفریح اور دورہ کرنے سے تاحال محروم ہیں۔