• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم میں تمام صوبوں کے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے، فرحت خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کے سابق سلیکٹر فر حت خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم اس وقت تک جیت کی ٹریک پر نہیں آ ئے گی جب تک تمام صوبوں کے کھلاڑیوں کو ٹیم میں نمائندگی نہیں دی جائے گی، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹیم میں صرف ایک ہی صوبے کے کھلاڑی شامل ہیں جس کی وجہ سے سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کے کھلاڑی مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف نے سلیکشن کمیٹی ختم کردی ہے میں تو ایشین گیمز سے قبل ہی سلیکشن کمیٹی چھوڑ چکا تھا اور ایشین گیمز کے ٹرائلز میں بھی نہیں گیا تھا، انہوں نے کہا قومی ہاکی ٹیم کی انتظامیہ اور سابقہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کا بیڑا غرق کردیا ہے، ایشین گیمز میں عرفان جونیئر کو اچھی کار کردگی کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، ارسلان قادر کے ساتھ بھی ناانصافی کی گئی، اب محمد زبیر کو خراب پر فار منس کے باوجد کیمپ میں بلایا گیا ہے، انہوں نے کہا پی ایچ ایف کے حکام کی نیت درست نہیں ہے۔
تازہ ترین