کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹور نامنٹ میں منگل کو سوئی گیس نے پی اے ایف کو2.1سے، واپدا نے پولیس کو9.1سے اور نیشنل بنک نے پورٹ قاسم کو2.1سے ہرادیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریفک حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ ڈرائیورز کو ہر گز سڑکوں پر نہ آنے دیا جائے، اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت یقینی بنائیں کہ قومی اتحاد کو نقصان نہ پہنچے، عدالتی حکم کے مطابق ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی کی جائے، یہ مسئلہ مستقل بنیاد پر حل کرنے کے لیے قانونی ترمیم کی ضرورت ہو تو کی جائے۔
انسدادِ منشیات فورس نے پشین میں ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے 612 کلو افیون برآمد کر لی۔
دبئی میں جعلی چیک سے خریداری کرنے والے جعل ساز گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آج او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گندم کے کاشت کاروں کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان قابلِ ستائش ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسیٰ زئی اڈہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے تامل ناڈو کے اداکار و سیاست دان وجے کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو ایک بیمار بزرگ شہری کا علاج کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سائنسدانوں نے 1 سینٹی میٹر سے چھوٹا اڑنے والا وائرلیس روبوٹ تیار کر لیا۔
سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ کلپ کر دیا۔
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حواس باختہ حکومت بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے خوفزدہ ہے، مریم نواز اتنا ظلم کریں جتنا خود برداشت کر سکیں۔
ماورا حسین نے شوہر کے گھر منتقل ہو کر نئی زندگی کا آغاز کر دیا، خوبصورت تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں۔
حیدر آباد میں آج پیپلز پارٹی کا جلسہ ہٹڑی بائی پاس پر منعقد ہو گا۔
چھٹیاں گزارنے کے لیے زمینی تفریحی مقامات، ساحل، جھڑنے اور پہاڑ ہوئے پرانے، اب انسان بہت جَلد خلاء کی سیر کر سکے گے۔
فیصل آباد کے علاقے ستیانہ کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر تیل سے بھرے آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 2 کوسٹر بسوں سمیت 3 گاڑیاں جل گئیں۔