کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) انڈسٹریل پولیس نے ڈبل روڈ پر ایک گاڑی کے خفیہ خانو ں سے 20کلو چرس برآمد کر کے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا جس نےکوئٹہ کے مختلف علاقوں کے ڈیلروں کو فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا پولیس کے مطابق ایس پی قائد آباد سرکل محمد ندیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے والا منشیات فروش گاڑی میں بھاری مقدار میں منشیات لے کر ڈبل روڈ لے جانے کی کوشش کر رہا ہے جس پر ایس پی نےڈی ایس پی عامر پیٹر اور ایس ایچ او انڈسٹریل عاشق خٹک کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے ڈبل روڈ پر دوران چیکنگ ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے20کلو پختہ چرس برآمد کرکے منشیات فروش محمد حنیف کو گرفتار کر لیا، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ کئی عرصے سے جناح ٹائون ٗ جیل روڈ ہدہ جوائنٹ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ڈیلروں کو منشیات فروخت کر رہا ہے اور پکڑی جانے والی چرس پشتون آباد ڈیلرکے حوالے کرنے کیلئے لے جا رہا تھا ملزم نے ڈیلروں کی نشاندہی کر دی جن کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔