• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

طبِ نبویﷺ : ’’جَو‘‘ کی طبی و غذائی افادیت

حضرت یوسف بن عبداللہ بن سلامؓ فرماتے ہیں کہ مَیں نے دیکھا کہ نبی کریمﷺ نے جَو کی روٹی کا ٹکڑا لیا۔ اُس کےاوپر کھجور رکھی اور پھر فرمایا:یہ اس کا سالن اور اسےتناول فرمالیا۔ (سنن ابودائود،کتاب الاطعمۃ)

جب جَو پر تحقیق کی گئی،توپتا چلا کہ یہ جلد ہضم ہوجانے والی ایک بہترین خوراک ہے،اس وجہ سے مریضوں کے لیے توبے حد مفید ہے۔اس کے کئی طبّی فوائد ہیں،جیسا کہ یہ رنگ صاف کرتا ہے،وزن گھٹاتا ہے،معدہ صاف رکھتا ہے،گیس دُور کرتا ہے اور جسمانی قوت کے لیے بھی نافع ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین