• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارت میں شفقت امانت کے بھجن کی دھوم


بھارت میں مہاتما گاندھی کے جنم دن پر شفقت امانت کے گائے ہوئے بھجن کی خوب دھوم مچ رہی ہے۔

دنیاکو متعدد مشہور گانے دینے والےگلو کار شفقت امانت علی اپنی خوبصورت گائیکی کی وجہ سے سرحد کی دونوں جانب یکساں مقبول ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مہاتما گاندھی کی 149 ویں سالگرہ پر گاندھی کا پسندیدہ بھجن ویشنوجین بھجن جاری کیا ، پاکستان سمیت 124 ممالک کے فنکاروں نے بھجن میں مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا۔شفقت امانت علی بھی بھجن گانے والوں میں شامل ہوئے۔

شفقت امانت علی کی گائیکی اور دلوں پر اثر انداز ہونے والی آواز میں جب یہ بھجن گایا گیا تو بھارتی تعریف کئے بغیر رہ نہ سکے۔

اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ان کو خوب سراہا۔

تازہ ترین
تازہ ترین