• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچانوں برس سے حجامت کے پیشے سے وابستہ دنیا کا معمر ترین حجام


امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والے107سالہAnthony Mancinelliکو 95سال سے حجامت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔اینتھونی نے 12سال کی عمر سے حجامت کا پیشہ اختیار کیا تھا اور تاحال اس سے وابستہ ہیں۔

انہیں معمر ترین حجام ہونے کے ساتھ ساتھ کئی نسلوں کی حجامت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔وہ کئی نسلوں اور خاندانوں کے کسٹمرز کے بچوں کے علاوہ ان کے پوتوں اور پڑ پوتوں تک کی حجامت بنا چکے ہیں اور ان کا کہنا کہ وہ ابھی بالکل تندرست و توانا ہیں اور فی الحال ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اینتھونی کا نام دنیاکے سب سے معمر ترین حجام کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈمیں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین