• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹرائلز شروع، کوچ کے مسئلے پر اختلاف، حتمی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے دو روزہ ٹرائلز جمعرات سے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوگئے، جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور مہارت کا جائزہ لیا، چیف سلیکٹر اصلا ح الدین اور دیگر سلیکٹر نے ہیڈ کوچ حسن سردار سے مشاورت بھی کی، پی ایچ ایف کے سکریٹری شہباز احمد نے بھی ٹرائلز دیکھے، جمعے کو ایونٹ کے لئے حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، ، منتخب ٹیم 18 سے 28 اکتوبر تک اومان کے شہر مسقط میں شیڈول ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرے گی، ایونٹ میں دفاعی چیمپئن بھارت سمیت ملائشیا، پاکستان، جنوبی کوریا، جاپان اور اومان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،امکان ہے کہ لاہور میں منعقدہ تربیتی کیمپ کے پہلے مرحلہ میں شرکت نہ کرنے والے تین کھلاڑیوں کپتان رضوان سینئر، شفقت رسول اور راشد محمود ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، پی ایچ ایف کے سلیکٹرز ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے جو رواں سال بھارت میں کھیلا جائے گا،نئے کپتان کے لئے رضوان سنیئر کی تقرری کا امکان ہے، دوسری جانب اس بات کا بھی امکان ہے کہ ریحان بٹ کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا جائے گا جو میچوں کے دوران بینچ پر کھلاڑیوں کے ساتھ ہوں گے، اس مسئلے پر ٹیم کے کوچ محمد ثقلین اور ریحان بٹ کے درمیان اختلاف کی بھی اطلاعات ہیں،دریں اثناء اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز احمدنے کہا ہے کہ قومی ہاکی کی بقا کے لیے فنڈز کا مسئلہ فوری طورپر حل کرنے کی ضرورت ہے، اگر فی الفور مالی مشکلات دورنہ ہوئیں ، اگلے دو برس بھی ہاکی کا حال ایساہی رہے گا، میں نے کبھی فیڈریشن سے اپنے مفادات پورے نہیں کیے،ملک کی طرح ہاکی کو بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔

تازہ ترین