• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا آئی ایم ایف کے پاس جانا صحیح فیصلہ ہے، ڈاکٹر وقار مسعود

اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی وزارت خزانہ کے سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا آئی ایم ایف سے پروگرام حاصل کرنا درست سمت درست قدم ہے اگلہ مرحلہ پروگرام کو آسان شرائط پر حاصل کرنے کے لئے مثبت مذاکرات کا انعقاد ہو گا وہ جمعہ کی شب جنگ کے لئے خصوصی انٹرویو دے رہے تھے وفاقی وزارت خزانہ کے سابق سیکرٹری ڈاکٹر وقار مسعود خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ امریکہ کا یہ خدشہ کہ آئی ایم ایف کی مدد چین سے لئے گئے قرضوں کی ادائیگی میں استعمال ہو گی بے بنیاد ہے چین جو مدد کررہا ہے وہ شفاف طریقے سے پاکستان کو مل رہی ہے اور اس سے متعلق خصوصاً قرضوں کی تفصیلات مکمل طور پر جاری کی جاتی ہیں اور آئی ایم ایف سے ان تفصیلات کا حکومت پاکستان تبادلہ کرتی رہی ہے۔
تازہ ترین