کراچی کے علاقے نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر میئر کراچی، ٹاؤن چیئرمین، واٹر کارپوریشن اور بی آر ٹی کنٹریکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت ایس ایچ او تھانا عزیز بھٹی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق بچے کے والدین کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔ درخواست گزار کا متوفی سے کوئی خونی رشتہ نہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزارکے وکیل سے دلائل طلب کرلیے۔
درخواست ایڈووکیٹ شیخ ثاقب احمد نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی۔ اُن کا کہنا ہے کہ نامزد فریقین کے خلاف قتل بالسبب کا مقدمہ ہونا چاہیے۔