وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ نرخوں کا معاملہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) کے پاس ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نیپرا نے اس پر عوامی آرا طلب کر رکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ پر پاور ڈویژن بھی اپنی رائے دے گی، پہلے سے موجود نیٹ میٹرنگ صارفین کےلیے کوئی تبدیلی زیر غور نہیں ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ صوبوں کے 8 ارب روپے کے بقایاجات مشترکہ مفادات کونسل کی ہدایات کی روشنی میں کاٹے گئے، صوبے اپنے بجلی بقایاجات کی ادائیگیاں بروقت کریں۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ صوبوں کے ذمے بجلی بقایاجات کی مد میں 166 ارب روپے ہیں۔