• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کی نجکاری کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کی تمام لوٹ مار اور عوام پر ظلم و زیادتی، کے الیکٹرک کی نج کاری کے عمل کے دو مرتبہ معاہدے کی تحقیقات اور مالیات کی فرانزک آڈٹ کے لیے فوری طور پر ایک جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے اورکے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے، ہم چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثار سے اپیل کرتے ہیں کہ اس اہم قومی معاملے پر جماعت اسلامی کی دائر کی گئی درخواست کی فوری شنوائی کی جائے تاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور قوم کو لوٹنے والوں کی گرفت ہو اور کراچی کے شہریوں کو ریلیف مل سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کے الیکٹرک کے خلاف کاروائی کرنے اور عدالتی کمیشن قائم کر نے میں اپنا کردار ادا کریں، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کے ای ایس سی کی نجکاری اور بار بار فروخت کا نقصان کراچی کے شہری آئے دن طویل بریک ڈاؤن، کی صورت میں اٹھارہے ہیں۔
تازہ ترین