کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سعودی اقتصادی پیکیج کے کرنسی مارکیٹ میں بھی مثبت اثرات ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ،بدھ کو انٹر بینک میں روپے کی قدر 1.70سے 1.80روپے بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ 2روپے 10پیسے مضبوط ہو گیا ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر منگل کو 133.90اور 134 روپے تھی جو کہ بدھ کو 132.10اور 132.30روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کی قدر133.40اور 133.90روپے تھی جو کہ 2.10روپے کی کمی سے بدھ کو 131.30اور 131.80روپے ہو گئی یو اے ای درہم کی قیمت میں بھی 40سے 60پیسے کے اضافے سے یہ قیمت 35.70اور 36.50روپے ہو گئی ۔