• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی پارلیمنٹ کا تین روزہ اجلاس گوادر میں شروع

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کا تین روزہ اجلاس گوادر میں شروع ہو گیا،اجلاس میں شریک26 ملکوں کے ارکان پارلیمنٹ کاکہنا ہے کہ ایشیائی ملکوں کی پارلیمنٹ کا قیام خطے میں خوشحالی ، امن اور ترقی کے لیے اہم ثابت ہو گا۔

ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کا مقصد باہمی تعاون اوردوستی بڑھا کرایشیا میں خوشحالی ، گڈ گورننس اور جمہوریت کےذریعے ترقی لانااور گوادر کو بطور اہم معاشی مرکز دنیا میں اجاگر کرنا۔

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کےشرکا نے زوردیا کہ ایشیائی ممالک میں باہمی تعاون ہی خطے میں امن خوشحالی لا سکتا ہے ارکان پارلیمنٹ نے گوادر کی معاشی سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے تین روزہ اجلاس میں تعاون اور دوستی کےذریعے ایشیا میں خوشحالی ، گڈ گورننس اور جمہوریت کےذریعے ترقی جیسے اہم موضوعات زیر غور ہیں ۔

تازہ ترین