گوادر(نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ایم پی اے میر حمل کلمتی نےکہا ہے کہ سمندر ماہی گیروں کے لیے شجر ممنوعہ بنا دیا گیا ، گوادر بندرگاہ کی جگہ ماہی گیر محلہ تھا اور یہ سمندری خطہ زر خیز شکار گاہ بھی ہوا کرتی تھی جو ترقی کی نذر ہوا اور اس کے نتیجے میں ماہی گیر اپنا سب کچھ گنو ا بیٹھا ہےوہ ماہی گیروں کی بستی ڈھو ریہ شیڈ پر ماہی گیر اتحاد کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔آج گوادر کی حیثیت قد یم بستی کی نہیں رہی ہے بلکہ یہ شہر بین الاقوامی صورت اختیار کر گئی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ تاہے کہ مقامی لوگوں کی زند گیاں محلہ کی سطح سے بھی بد تر ہیں جن کی کہیں بھی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔