• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’ٹھگ آف ہندوستان‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم


عامر خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ٹھگ آف ہندوستان‘ ’باہوبلی2‘ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سوا تین سو کروڑ (325کروڑ) بجٹ کے ساتھ مہنگی ترین فلم بن گئی ہے۔

یش راج بینر تلے بننے والی فلم’ ٹھگ آف ہندوستان‘میں اداکار عامر خان فرنگی نامی ٹھگ اور امیتابھ بچن خدا بخش عرف آزاد نامی قزاق کا کردار نبھارہے ہیں۔

دوسری جانب فلم میں امیتابھ بچن ، عامر خان کے علاوہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ بھی شامل ہیں۔

پروڈیوسرز نے اس فلم پر پانی کی طرح پیسہ لگایا ہے جس کے بعد ’ٹھگ آف ہندوستان‘بالی ووڈ کی اب تک کی مہنگی ترین فلم بن گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایک دن میں 50 کروڑ کمانے ہوں گے۔

فلم کی ہدایتکاری کے فرائض،اسٹوری، اسکرین پلے اور ڈائیلاگز وجے کرشنا اچاریہ نے تحریر کیے ہیں۔

یاد رہے کہ’ٹھگس آف ہندوستان‘ عامر خان اور امیتابھ بچن کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔

فلم 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید