• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ماہرہ خان فیس بک اور گوگل ہیڈکوارٹر پہنچ گئیں


پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا نام اْن نامور اداکاراؤں میں سرِفہرست ہے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں، وہ اس وقت امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گوگل اور فیس بک ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

ماہرہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی جس میں بحیثیت شوکت خانم سفیر فیس اور گوگل ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔


وہ اس وقت امریکا میں موجود ہیں اور اپنی اس پوسٹ کے ساتھ ماہرہ نے شوکت خانم اسپتال، فیس بک اور گوگل کا بھی شکریہ ادا کیا جو کافی عرصے سے لوگوں میں آگاہی اور شعور بیدار کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔


دوسری جانب فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹر میں ماہرہ خان نے انٹرویو بھی دیا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان شوکت خانم اسپتال برائے کینسر کی سفیر ہیں اور مختلف تقاریب میں اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسپتال کے لیے فنڈز جمع کرنے کی خدمات بھی انجام دیتی ہیں۔

ماہرہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جنہیں فیس بک اور گوگل ہیڈکوارٹر کا دورہ کرنے کا موقع ملا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین