• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکواش ایونٹ ثابت کرے گا بلوچستان کے لوگ امن پسند ہیں،فرحان محبوب

ٹاپ پاکستانی اسکواش کھلاڑی فرحان محبوب نے کہا ہے کہ بلوچستان محبت کر نے والوں کی سر زمین ہے چار ملکی بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش ایونٹ کو ئٹہ میں انعقاد ثابت کرے گا کہ یہاں کے لوگ امن کی داعی ہے چیمپئن شپ سے صوبےکے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں انٹرنیشنل اسکوائش ایونٹ دنیا کو ثابت کرنا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین محبت کرنے والوں کی سرزمین ہے ہم یہاں کھیلوں بالخصوص اسکوائش کو فروغ دینے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کا موسم کھیلوںکیلئے انتہائی مفید ہے، بلوچستان میں زیادہ سے زیاد انٹر نیشنل ایونٹ ہونے چاہیئیں،یہاں کے لوگوں نے جو پیار دیا ہے اسے بھلایا نہیں جا سکتا ۔انگلینڈ کے ڈیکلن جیمز، میکسیکو کے سیسر سالاسار،ملائشیا کے نافزوان عدنان اور ہانگ کانگ کے لیوہائو نے کوئٹہ میں منعقد ہونے والی بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں مدعو کئے جانے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں اس ایونٹ میں شرکت ہمارے لئے اعزاز ہے، یہاں سیکورٹی کے حوالے سےہمیں کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔

لوگ محبت کرنے والے اور اسکواش کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں اگر دوبارہ بھی موقع ملا تو ہم یہاں آکر ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ دریں اثنا کوئٹہ میں ہفتے سے شروع ہونے والی بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آج سے کوئٹہ میں شروع ہونےو الی اسکواش چیمپئن شپ کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

کھلاڑیوں کو مقامی ہوٹل سے ایوب اسٹیڈیم تک سخت حفاظتی حصار میں لیجایا جائے گاجبکہ ایوب اسٹیدیم کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور اے ٹی ایف کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے کسی کو بغیر تلاشی اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین