کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیڈٹ کالج پٹارو نے انٹر کالجیٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد کو 4-0 سے شکست دیدی۔ تعلیمی بورڈ حیدر آباد کے زیراہتمام کیڈٹ کالج پٹارو میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں فاتح ٹیم کے فرجاد نے دو جبکہ کپتان وجاہت اور ضیغم نے ایک ایک گول کیا۔ میچ کے مہمان خصوصی کیڈٹ کالج پٹارو کے پرنسپل کموڈور محبوب الٰہی ملک (ستارہ امتیاز ملٹری) تھے۔ اس موقع پر ڈی ایف اے حیدر آباد کے سیکرٹری عبدالوحید شیخ، اکبر آرائیں، نیاز قریشی ،سید محفوظ ،سپروائزر رضاء اللہ خان راجپوت بھی موجود تھے۔