• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے خون خرابے سے بچنے کے لیے مطمئن کرنے کی پالیسی کو غیر ریاستی عناصر کے لیے خطرناک پیغام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مطمئن کرنے کی پالیسی پر امن جمہوری احتجاج کے حق کے تصور کو متاثر کرتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری نے اپنی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کے ساتھ کیے گئے معاہد ے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ریاست کو قانون کی عمل داری قائم کرنی چاہیے اور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، بالخصوص جب انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہو۔شیریں مزاری نے کہا مجھے امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ صرف موجودہ حالات بلکہ جبری گمشدگیوں پر بھی قانون کی پاسداری کے عزم پر قائم رہیں گے۔

تازہ ترین