• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن پریانکا کی شادی میں شرکت نہیں کرینگی؟

بھارت کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے اپنی سہیلی اور شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل کی شادی میں شرکت کی تھی تاہم اب لوگ یہ جاننے کے لئےبے چین ہیں کہ کیا میگھن پریانکا کی شادی میں آئیں گی؟

اداکارہ پریانکا اور امریکی گلوکارنک جونس یکم دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھنے جا رہے ہیں۔ لوگوں کی نظریں ان کے مدعو کئے جانے والے مہمانوں کی فہرست پر جمی ہیں۔

شادی کی اس تقریب میں دونوں فنکاروں کی جانب سے 1500 سے 2000 مہمانوں کو مدعو کیا جانا تھا تاہم اب بالی ووڈ کی شخصیات کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی سابقہ ہالی ووڈ اداکارہ میگھن مارکل اوربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔پریانکا چوپڑا نے میگھن مارکل کی شہزادہ ہیری سےشادی میں شرکت کی تھی ۔میگھن نے اپنی شادی کے کچھ ہی ماہ بعد اپنی سہیلی کی جلد سے جلد شادی اور ان کے بچوں کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

مگر وقت کو اور ہی منظور تھا، میگھن کی یہ خواہش یکم دسمبر کو پوری تو ہونے جا رہی ہے مگر وہ اس تقریب میں شرکت کرنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ ان کا حاملہ ہونا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میگھن ابھی اپنے سرتاج کے ساتھ نیو زی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورہ کر کے آئی ہیں اور اب اتنی جلدی اس حالت میں بھارت کا سفر نہیں کرسکیں گی۔

شادی میں عدم شرکت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میگھن اب پریانکا کی دوست ہی نہیں بلکہ شاہی خاندان کی بہو بھی ہیں لہٰذاانہیں اور ان کے آنے والے بچے کی سیکیورٹی کے لئے مناسب انتظامات کرنا پڑیں گے۔

ہو سکتا ہے میگھن اپنی قریبی سہیلی کی شادی میں شرکت کرنے کا کوئی راستہ نکال لیں مگر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

تازہ ترین