• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کے طلباء و طالبات مایوس اور تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہیں،بی ایس او

کوئٹہ(آن لائن)بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ ، مرکزی کمیٹی کے رکن اسما عیل اورعمر بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر کے طلباء وطالبات کے مستقبل اور زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے ایک طرف سی پیک کے نام پر ترقی کے بلند وبانگ دعوئے کئے جا رہے ہیں اورگوادر کو گیم چینجر کا نام دیا جارہا ہے لیکن گوادر یونیورسٹی ، کالجز اورسکول آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ گوادر کالج گزشتہ 16 سال پہلے شروع کیا گیا لیکن آج تک اس کا کام مکمل نہیں ہو سکا کالج، سکولوں میں صاف پانی اور دیواریں تک نہیں آج جب دنیا تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن اور نت نئے ایجادات ہو رہی ہیں۔ موجودہ حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مشینری کیساتھ ہر وقت گوادر میں موجود ہے لیکن آج تک ان مسائل کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے طلباء وطالبات میں مایوسی کی لہر دوڑ رہی ہے اور دور دراز سے آنیوالے طلباء وطالبات تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
تازہ ترین