لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے، مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 20نومبر تک توسیع کر دی۔
اس سے قبل حمزہ شہباز عدالت پہنچے، عدالت کی جانب سے ان کو گرفتار نہ کرنے کے عبوری حکم کا آج آخری روز تھا۔
وہ نیب میں زیر التوا انکوائری میں گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے پیش ہوئے۔
حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز سمیت دیگر کیسز میں انکوائریوں میں حفاظتی ضمانت کرا رکھی ہے جس میں آج انہیں 20نومبر تک کی توسیع دی گئی۔