• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کا پتہ چلانے والی اسمارٹ واچ مائی سیفس کو ہیک کرنا بہت آسان

لندن( پی اے ) ایک سیکورٹی ریسرچر نے دعویٰ کیاہے کہ بچوں کاپتہ چلانے والی سمارٹ واچ مائی سیفس کو ہیک کرنا بہت آسان ہے کیونکہ ایک سیکورٹی ریسرچر کے مطابق اس ڈیوائس میں نہ تو اپنے زیر استعمال ڈیٹا کسی کوفراہم کرتاہے اور نہ ہی بچوں کے بارے میں معلومات کومحفوظ بنایاجاتاہے، جس کی وجہ سے ہیکر بچوں کی نقل وحرکت کاپتہ چلاسکتا ہے ان کی سرگرمیوں کے بارے میں سن سکتاہے اور واچز کو ان کے والدین بن کر فون کرسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ اتنا زیادہ سنگین ہے کہ اس ڈیوائس کااستعمال ہی ترک کردیاجانا چاہئے۔بی بی سی اور ریسرچر نے مائی سیفس کڈز واچر پلس کو اس صورت حال پر متنبہ کرنے کیلئے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انھیں اس کاکوئی جواب نہیں ملا، اسی طرح چین میں قائم یہ پراڈکٹ سپلائی کرنے والے ادارے نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔سمپل ہیک مائی سیفس واچ پہلی مرتبہ 2015میں متعارف کرائی گئی تھی۔یہ والدین کو ان کے بچوں کے جائے وقوع سے ایک سمارٹ فون کے ذریعہ آگاہ رکھنے کیلئے گلوبل پوزیشننگ سسٹم ،سینسر اور ایک2G کیمرہ استعمال کرتا ہے،اس کے علاوہ والدین اس کے تحت ایک سیف زون بھی قائم کرسکتے ہیں اور بچے کے اس زون سے باہر نکلتے ہی انھیں چوکس کردیاجاتاہےوالدین اپنے بچوں کی بات چیت سن سکتاہے اورنقل وحرکت کو دیکھ سکتاہے۔

تازہ ترین