• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں آج موٹاپے سے بچاوکا دن منایا جارہا ہے ،اس دن کی مناسبت سے مختلف ممالک میں موٹاپے کے مرض سے متعلق آگاہی واکس کا اہتمام کیا جارہا ہے جن میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں۔

موٹاپے کے خلاف عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں قائم اسپتالوں اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے جن میں اس مرض سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

موٹاپا تمام بیماریوں کی جڑ ہے اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ماہرین طب کے مطابق موٹاپے کی وجہ سے بلڈ پریشر اور جوڑوں کے درد جیسی مہلک بیماریاں پیدا ہو تی ہیں جبکہ ریڑھ اور گردن کے مہرے بھی کمزور ہوجاتے ہیں موٹاپے اور غیرمعمولی زندگی گزارنے کے طریقوں کے باعث شوگر کا مرض بھی لاحق ہونے کا خدشہ رہتا ہے ۔

ماہرین موٹاپے کی بڑی وجہ غیر معیاری ،مرغن کھانوں اور ورز ش سے دوری کو قرار دیتے ہیں۔

غیر سرکاری تنظیم کے سرو ے کے مطابق بلوچستان میں اس وقت 38فیصد خوا تین اور 28فیصد مرد موٹاپے کا شکار ہیں جس میں ہر گزرتے دن کیسا تھ اضا فہ ہوتا جا رہا ہے طرز زندگی میں تبدیلی لاکر موٹاپا کے مسئلے پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے باعث شوگر اور دل کی بیماریوں میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہور ہا ہے اور اگر یہی شرح جاری رہی تو 2025تک دنیا بھر میں موٹاپے کے شکار مریضوں کی تعداد 2.7ارب سے تجاوز کرجائے گی۔

موٹاپا انسانی صحت کا دشمن ہے ایک نارمل اور صحتمندانہ زندگی گزارنے کیلئے ورزش کو معمول کا حصہ بنانا ہوگا تبھی ہم موٹاپا سے نجات پا سکتے ہیں ورنہ یہ ممکن نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ واک کو معمول بنانے ، فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنکس سے اجتناب کرنے اور سونے سے دو گھنٹے قبل کھانا کھا نے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین