• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سیاح کی پاکستانی دیہی علاقوں کی سیر

پاکستان کے دیہی علاقوں کی خوبصورتی دیکھنی ہے تو اس امریکی سیاح کی یہ دلچسپ ویڈیو دیکھیں جس نے پاکستان کے دیہی علاقوں سے سیر کا ارادہ کیا اور نہ صرف ان علاقوں کی خوبصورتی سے بیحد متاثر ہوا بلکہ مقامی افرا دکی مہمان نوازی نے بھی سیاح کو حیران کر دیا۔

مارک ویئن نامی یہ سیاح جب ایک مقامی گاؤں پہنچا تو وہاں کے لوگوں نے مارک کی خوب آؤ بھگت کی۔

View this post on Instagram

Amazing freshly made paratha! #Pakistan #PakistaniFood

A post shared by Mark Wiens (@migrationology) on


سرسوں کا ساگ، مولی کے پراٹھے،آلو پوری، چھولے ،مکئی کے روٹی ، لسی،بادام،سبزمرچوں کا اچار، سوجی کا مزیدار حلوہ اور دیگر مزے مزے کے کھانوں کی دعوت کی گئی۔

جس میں مارک نے ایک ایک لقمہ نہایت لطف اندوز ہو کر کھایا اور اپنی انگلیاں چاٹنے پر مجبور ہو گیا۔

بعد ازاں سیاح نے ٹریکٹر بھی چلایا اور دیہی علاقوں میں سیر کو اپنی زندگی کا بہترین تجربہ قرار دیا۔

اس دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بھی خوب دھوم مچائی اور جس نے پاکستانی دیہی علاقوں کی سیر پر مبنی یہ دلچسپ ویڈیو دیکھی سراہے بغیر نہ رہ پایا۔


تازہ ترین