کراچی (نیوز ڈیسک) میڈیا میں برطانوی شہزادیوں دیورانی میگھن مارکل اور ان کی جٹھانی کیٹ مڈلٹن کے درمیان تنازع کی خبریں گردش کر رہی ہیں جبکہ شاہی خاندان نے ڈیوک اینڈ ڈچیزز آف سسیکس اینڈ کیمبرج کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی تردید سے انکار کردیا ہے، دوسری جانب کیٹ مڈلٹن نے وضاحت کی ہے کہ ان کے اور میگھن کے درمیان کسی قسم کے برے احساسات نہیں ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 37 سالہ میگھن پر مئی میں 37 سالہ کیٹ کو ان کی شادی پر رلانے کا الزام سامنے آیا ہے اور چند ہی گھنٹوں بعد ایک شاہی ذریعے نے دعویٰ کیا کہ سابق امریکی اداکارہ میگھن نے دونوں بھائیوں یعنی 35 سالہ شہزادہ ہیری اور 37 سالہ شہزادہ ولیم کے تعلقات خراب کرنے کی بھی کوشش کی۔ برطانوی اخبار کے مطابق ہیری نے ولیم پر الزام لگایا تھا کہ اس نے میگھن اور اس کی شادی کیلئے ریڈ کارپٹ نہیں بچھایا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان دراڑ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میگھن اور ہیری نے کینسنگٹن محل میں ولیم اور کیٹ کے برابر میں اپارٹمنٹ کی بجائے برطانوی قصبہ ونڈسر میں فروگمور کاٹیج میں گھر قائم کرنے کا فیصلہ کیوں کیا اور شاہی خاندان ان تمام افواہوں پر خاموش رہا۔ بعدازاں کینسنگٹن محل اور بکنگھم محل دونوں نے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی خبر پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ دوسری جانب کیٹ مڈلٹن کا کہنا ہے کہ ان کے اور میگھن کے درمیان کسی قسم کے برے احساسات نہیں ہیں۔ ان سے میگھن کے حاملہ ہونے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے جوشیلے انداز میں جواب دیا کہ وہ اس خبر اور میگھن کے بچے کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔