• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی سابقہ بلڈنگ اسٹیٹ آفس اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو الاٹ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات نے نیب ہیڈ کوارٹر کی سابقہ بلڈنگ اسٹیٹ آفس اسلام آ باد اور ایم ایس ونگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو الاٹ کر دی ہے۔ یاد رہے کہ نیب ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت بن چکی ہے اور نیب اس میں شفٹ ہوچکا ہےلیکن پرانی بلڈنگ کا قبضہ ابھی تک نیب کے پاس ہے۔ نیب نے وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات کو خط لکھا تھا کہ یہ پرانی بلڈنگ انہیں انٹی کرپشن اکیڈمی قائم کرنے کیلئے دیدی جا ئے لیکن وزارت نے یہ درخواست منظور نہیں کی۔ اس بلڈنگ میں نیب سے پہلے وزیر اعظم معائنہ کمیشن کا دفتر ہوا کرتا تھا۔ اس کا کورڈ ایریا 61424مربع فٹ ہے اور اس میں 112کمرے ہیں ۔اسٹیٹ آفس اس وقت شہید ملت بلڈنگ کی نویں منزل پر ہے اور سائلین کو وہاں جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ نئی عمارت میں اسٹیٹ آفس گرائونڈ فلور پر ہوگا۔
تازہ ترین