پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورکے علاقے شاہی بالا کے رہائشیوں نے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ اے)حکام کی جانب سے انکے زمینوں کومبینہ طور پر زبردستی خریدنے اورزرعی زمینوں پرنہری پانی بند کرنے کاالزام لگاتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے سومو ٹو ایکشن لینے کی اپیل کی ہے ۔پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم خان باچا،گل باچا اور دیگرنے بتایاکہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ان زمینوں آبادہیں لیکن اب ڈی ایچ اے شاہی بالاکی زرخیززمین جوکہ ورسک گریوٹی کنال کے نیچے ہے پرآبادلوگوں کوڈ رادھمکاکرانکی زمینوں کوزبردستی خریدرہی ہے حالانکہ کوئی بھی اپنی موروثی زمینوںکوکسی قیمت پرفروخت کرنے کےلئے تیارنہیں جس سے پرڈی ایچ اے حکام نے انکی زمینوں پرایک سال سے نہری پانی بندکررکھاہے جس کی وجہ سے زمینداروں کولاکھو ں روپے کانقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ اے کایہ اقدام آئین پاکستان کی بھی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں کچھ عرصہ قبل ڈپٹی کمشنرپشاورنے جونوٹیفیکیشن کے ذریعے ان زمینوں پرسیکشن فورلا گو کیاہے وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے ۔انہوںنے ایک جانب وزیراعظم پاکستان سرسبز پا کستان بنانے کااعلان کررہے ہیں تودوسری جانب صور تحال یہ ہے کہ ڈی ایچ اے والے بڑے بڑے تناو ردر خت کاٹ رہی ہے جبکہ ڈی ایچ اے حکام نے چیف سیکرٹری کے ان احکامات کوبھی پس پشت ڈال دیاجس میں تمام ڈی سی اوزکوبذریعہ نوٹیفکیشن زرعی زمینوں کوہائوسنگ سکیموں کےلئے نہ دینے کی سختی سے ہدایت کی تھی۔شاہی بالاکے رہائشیوں نے چیف جسٹس سے سوموٹوایکشن اور وزیراعظم اوردیگرحکام سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی۔