• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان ہاکی ٹیم کو ملائیشیا کا مشکل چیلنج درپیش

ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اہم میچ کل بھارت کے شہر بھونشور میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں دنوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں جرمنی اور ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ملائیشیا کے ساتھ ہونے والا مقابلہ پاکستان کے لئے اہمیت کا حامل ہے، اس میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ٹور نامنٹ میں اپنا سفر اعتماد کے ساتھ جاری رکھنے میں مدد مل سکتی ہے،ناکامی یا ڈرا کی صورت میں قومی ہاکی ٹیم پر دبائو بڑھ جائے گا، اور اس کے لئے آگے کا سفر جاری رکھنے میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہے، پاکستان کو اگلے میچ میں ہالینڈ سے مقابلہ کرنا ہے جس کی پر فار منس، فٹنس پاکستان سے کہیں زیادہ بہتر ہے٭

پاکستان میں گالف کے بعد اسکواش میں بھی دس سال بعد کھیلوں کی عالمی سر گرمیوں کا آ غاز خوش آئند ہے، روشنیوں کے شہر میں دس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان اوپن اسکواش کا انعقاد بلا شبہ ملک کے لئے خوش آئند ہے۔دنیا بھر کے بہترین کھلاڑیوں کی شرکت پر امن اور دوستانہ ماحول کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اور اس سے ملک کے بڑے شہروں میں بین الاقوامی کھیلوں کی واپسی کی راہ ہموار ہو گی، مصری کھلاڑی کریم عبدل جواد اور یثراب عدیل نے کراچی میں کھیلے گئےپاکستان اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے اعزازاپنے نام کر لئے ، پاک فضائیہ کے سربر اہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان جو کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے انہوں نے انعامات تقسیم کئے ۔ فائنل میں مصر کے کریم عبدل غوادنے پیرو کے ڈیاگو ایلیاس کو شکست دی۔ فائنل میں مصر کی یتراب عدیل نے ہم وطن نادین شاہین کو ہرایا،ایونٹ میں 14ممالک کے 48 غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں مصر، پیرو، اسپین، انگلینڈ، سربیا، چیک ریپبلک ، ایران ، قطر ، میکسیکو ، فرانس ، ملا ئشیا، ہانگ کانگ، جاپان اور کویت کے کھلاڑی شامل ہیں٭

داؤد اسپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ ساتواں پروفیسر اعجاز فاروقی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل نیو یونائیٹڈ جیم خانہ نے جیت لیا۔داؤد اسپورٹس کو 15رنز سے شکست کا سامنا۔ فاتح ٹیم کے ولید عظیم کو پانچ ہزار روپے کیش مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا جبکہ دونوں سیمی فائنل کے مین آف دی میچ ڈھائی ڈھائی ہزار روپے کے حقدار بنے۔ عظیم تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ندیم عمر ، صدر کے سی سی اے تھے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز فاروقی کا تین سالہ دور شاندار رہا ہے۔ ہم مل کر کراچی کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ میں کوشش کررہا ہوں کہ کراچی کی کرکٹ کا انفرا اسٹرکچر بہتر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اسد شفیق کے بعد ہم کوئی بین الاقوامی معیار کا کھلاڑی پیدا نہیں کرسکے ہیں اب کافی عرصہ بعد امیر حمزہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے ۔

پروفیسر اعجاز فاروقی ، سابق صدر کے سی سی اے نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کراچی کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہیے۔ بہت جلد آٹھواں اعجاز فاروقی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا ، علی حسین ، سیکریٹری ، کے سی سی اے نہ کہا کہ ہم سب کر کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین جمیل احمد نے کہا کہ یہاں ستاروں کی ایک ایسی کہکشاں جمع ہوئی ہے جو قابل ستائش ہے میری خواہش ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے ٭قومی کھیل ہاکی کیلئے خدمت کے اسی انقلابی جذبے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے زیر اہتمام منعقدہ تیسرے پاکستان ہاکیز گلوری اسکو ل ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی سابق ممبر قومی اسمبلی کنور قطب الدین نے کیا، مہمان خصوصی کنور قطب الدین کو اس موقع پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے صدر زاہد شہاب نے سندھی ٹوپی اور اجرک کا روایتی تحفہ پیش کیا ٭ ساہیوال میں ہونے والی قومی خواتین کراٹے چیمپئن شپ پاکستان واپڈا نے جیت لی، فاتح ٹیم نے سات گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا، پاکستان آرمی دوسرے جبکہ پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر آئیں،

مہمان خصوصی مئیر ساہیوال اسد علی خان بلوچ نے انعامات تقسیم کئے۔

تازہ ترین
تازہ ترین