• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانچے مارنے کیلئے منصوبے شروع کئے جاتے ہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کھانچے مارنے کیلئے منصوبے شروع کئے جاتے ہیں،کمیشن لے کر منصوبے ادھورے چھوڑ دیئے جاتے ہیں، نئی گج ڈیم ہر صورت بنے گا ۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے دادو میں نئی گج ڈیم کی تعمیر میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وفاق اور وزارت آبی وسائل کی طرف سے جواب جمع کرادیا ہے جبکہ حکومت سندھ کا جواب آگیا ہے اور وہ ڈیم کا متبادل بنانا چاہ رہے ہیں۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ ڈیم ہر صورت بنے گا، ساتھ ہی جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ 16 ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں، اب کیسے کہہ رہے ہیں کہ کچھ اور بنانا ہے۔اس پر عدالت میں موجود واپڈا کے نمائندے نے بتایا کہ کنٹریکٹر کی بینک گارنٹی جعلی ہے، 51 فیصد کام ہوچکا ہے، باقی کام رکا ہوا ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت سندھ، متعلقہ وزارت اور وفاقی حکومت کو بلا لیتے ہیں اور پوچھ لیتے ہیں کہ یہ کیسے ہوا؟۔

تازہ ترین