• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاک بحریہ کی جانب سے ’گوادر ڈے‘ کا انعقاد

پاک بحریہ جانب سے گوادر کی پاکستان میں شمولیت کے 60 سال مکمل ہونے پر’ گوادر ڈے ‘کا انعقاد کیا گیا۔


اس موقع پر پاک بحریہ کی گوادر میں واقع بیس پی این ایس اکرم میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی،سابق امیر بحر ایڈمرل افتخار احمد سروہی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس بھی تقریب میں موجود تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ماضی میں پاک بحریہ کی پہلی پلاٹون لیفٹیننٹ افتخار احمد سروہی کی سربراہی میں 1958 میں گوادر میں تعینات کی گئی تھی۔

تقریب میں پاک بحریہ کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ، سینیٹر کہودا بابر، مقامی معززین اور دیگر افواج کے افسران نے بھی شرکت کی۔

گوادر میں چین کی پورٹ ہولڈرز کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے زیر اہتمام بوٹ ریلی، بوٹ ریس اور فٹبال میچ کا انعقاد بھی کیا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین