• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ کسی کی وزارت جاتے ہوئے نہیں دیکھ رہا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیم خان نے کہا کہ وزرا کو ہٹانے کا اختیار وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی عمران خان سے امیدیں ہیں،جسے وہ پورا کریں گے۔

سینئر وزیر پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزراء کی کارکردگی کاجائزہ لے رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میرے اوپر بدعنوانی کے کیسز تھے تو شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اپنے دور میں تحقیقات کیوں نہیں کرائیں؟

علیم خان نے کہا کہ اگر وہ کرپٹ تھے تو 2008ء سے اب تک پردہ کیوں ڈالے رکھا، کوئی ایک کیس بتایا جائے جو وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف یا آصف زرداری کے خلاف بنایا ہو۔

تازہ ترین