• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور میں آج کن کیسز کی سماعت کریں گے

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج مختلف کیسزکی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن بھی بنچ میں شامل ہیں۔

ججز، عدالتی افسران، سرکاری افسران کی دہری شہریت کے کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

اس ضمن میں اٹارنی جنرل اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

عدالت عظمیٰ میں علاوہ سرکاری اسپتالوں کی حالت زار سے متعلق کیس ، نجی اسپتالوں میں سہولتوں کے فقدان اور مہنگے علاج سے متعلق کیس کی بھی سماعت ہوگی۔

دو رکنی بنچ ڈی جی ایل ڈی اے کی ایل ڈی اے سٹی سے متعلق درخواست، خواجہ آصف کے جامشورو جوائنٹ وینچر سے متعلق کیس کی بھی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر سائلین کی بڑی تعداد موجود ہے، سائلین نے درخواستیں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرانا شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین