• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وقت آگیا، بھارت کشمیریوں کو خود ارادیت کا حق دے‘‘

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو خود ارادیت کا مکمل حق دے۔

اسد عمر نے اپنے مذمتی بیان میں مزید کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں نہتے کشمیریوں کا قتل بھارتی فورسز کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا تسلسل ہے جسے فوری رکنا چاہیے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے گزشتہ روز نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11مظلوم کشمیری شہید ہوگئے۔

سری نگر میں حریت قیادت کی جانب سے بھارتی فورسز کے اس بہیمانہ و ظالمانہ جارحیت کے خلاف مارچ کیا جارہا ہے۔

ادھر اسلامی تعاون تنظیم نے بھی پلوامہ میں بے قصور کشمیریوں پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تازہ ترین