پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں 4ماہ قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش آج کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق گوجرہ کے علاقے سراج ٹاؤن کا رہائشی 10سالہ بچہ رضوان 4 ماہ قبل لاپتہ ہوگیا تھا، مذکورہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر پر خط پھینکا گیا تھا جس میں بچے کے قتل کا انکشاف کیا گیا۔
پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور اس حوالے سے اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔