• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایپل کمپنی کے آنجہانی بانی اسٹیوجابز کی جدید آسائشوں پر مشتمل خصوصی بوٹ مکمل کرلی گئی ہے۔

دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی نئی جہت متعارف کروانے والے ایپل ٹیکنالوجی فرم کے آنجہانی بانی اسٹیو جابز کی خصوصی ہائی ٹیک تفریحی کشتی انکے انتقال کے ایک سال بعد بلا آخر مکمل ہوگئی۔

The slick A105نامی اطالوی کمپنی کی تیار کردہ یہ عالیشان بوٹ نہ صرف بہترین انٹیریر کی مالک ہے بلکہ پوری بوٹ پر دو منزلوں کے برابر دیوہیکل کھڑکیاں بوٹ میں موجود افراد کو سمندر کا نظارہ نہا یت صاف دیکھنے میں مددگار ثابت ہونگی ۔

دلکش فرنیچر ، دیوہیکل شیشے کی کھڑکیاں ، شاندار بیڈ رومز، کچن ،باتھ روم اور بیرونی حصہ اپنی مثال آپ ہیں جو آپ کے سفر کو کئی گنا دلکش بنا دیگی۔

تازہ ترین