صدر کا خطاب تاریخی تھا، قومی یکجہتی اور مل کر کام کرنے پر زور دیا، شازیہ مری
پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے صدر آصف علی زرداری کا خطاب تاریخی تھا، صدرِ پاکستان کی تقریر معاشی بحالی، سیاسی استحکام، علاقائی مساوات اور سیکیورٹی میں بہتری کے جامع وژن پر مبنی تھا۔