• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آبادی کے لحاظ سے مرد زیادہ، خواتین کم

سعودی عرب کی جنرل آرگنائزیشن برائے شماریات کی طرف سے ویب سائٹ پر سعودی عرب کی کل آبادی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکی مقیم افراد کی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 13 ہزار 660 ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقامی اور غیرسعودی مردوںکی تعداد خواتین کی نسبت زیادہ ہے۔ مرد آبادی 1 کروڑ 92 لاکھ، 40 ہزار 956 ہے جبکہ خواتین کی تعداد ایک کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار 704 ہے۔

مقامی سعودی مردوں کی تعداد ایک کروڑ 57 لاکھ 75 ہزار 95 جبکہ خواتین کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ 20 ہزار 732 ہیں۔

مملکت میں غیر مقیم باشندوں کی تعداد 86 لاکھ 65 ہزار 61 بتائی جاتی ہے۔ ان میں 39 لاکھ 79 972 خواتین ہیں

تازہ ترین