• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویرسنگھ کی فلم ’سمبا ‘28 دسمبر کو ریلیز ہو گی


بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان کی نئی آنے والی ایکشن فلم 'سمباکی ریلیز میں صرف2دن باقی رہ گئے ہیں جبکہ گذشتہ روزاس کی سکریننگ ہوئی جس میں دپیکا پڈوکون اور انکے گھر والے، امریتا سنگھ، ابراہیم علی خان و دیگر بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کی ۔

روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ اور سارہ علی خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔

کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں ماہ 28دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔

فلم میں بالی ووڈ اداکار اجے دیگون بھی مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے جبکہ فلمی پنڈتوں کے مطابق رنویر اور سارہ کی ’سمبا ‘کنگ خان کی '’زیرو‘کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔

تازہ ترین